شراب پی کر گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم کے دوران شہر حیدرآباد کے علاقہ
جوبلی ہلز کے فلم چیمبر کے قریب نائجیریائی باشندوں نے پولیس کے ساتھ
نامناسب رویہ اختیار کرتے ہوئے
پولیس اور میڈیا پر حملہ کردیا ۔یہ مہم کل رات ٹریفک ڈی سی پی کی نگرانی میں چلائی گئی ۔پولیس نے حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والے چھ افراد کو حراست میں لے کر ان کی گاڑیوں کو ضبط کرلیا ۔